ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / روس اور امریکہ جائیں گے راج ناتھ، پاک حمایت یافتہ دہشت گردی ہو گا اہم مسئلہ

روس اور امریکہ جائیں گے راج ناتھ، پاک حمایت یافتہ دہشت گردی ہو گا اہم مسئلہ

Sun, 11 Sep 2016 20:51:30  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کے تحت مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اگلے ہفتے روس اور امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ پڑوسی ملک کی طرف سے ا سپانسر دہشت گردی اور میدان میں آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو لے کر بات چیت کریں گے۔سنگھ کا پانچ روزہ روس دورہ آئندہ 18ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔اپنے روس قیام کے دوران وہ وہاں کے اندرونی معاملات کے وزیر ولادیمیر کولوکولتسیو سے باہمی بات چیت کریں گے اور دہشت گردی مخالف تعاون پر ہندوستان۔ روس کی مشترکہ کوششوں سے متعلق مسائل پر بات چیت کریں گے۔دونوں جموں و کشمیر میں سرحد پار دہشت گردی اور ملک اور پڑوس میں آئی ایس آئی ایس کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کریں گے۔وزیر داخلہ 26ستمبر کو سات روزہ امریکی دورے پر واشنگٹن پہنچیں گے،وہ اپنے امریکی ہم منصب جیہ چارلس کے ساتھ ہند۔ امریکہ داخلی سیکورٹی ڈائیلاگ پر بات چیت کریں گے۔اپنے امریکہ سفر کے دوران سنگھ ہندوستان میں پاکستان سے ا سپانسر دہشت گردی اور علاقے میں آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں کا مسئلہ اٹھائیں گے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ روس اور امریکہ کے اپنے دو دوروں کے دوران وزیر داخلہ سرحدپر دہشت گردی میں پاکستان کے براہ راست ملوث ہونے اور ہندوستان اور اس کے پڑوس میں آئی ایس آئی ایس کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا ذکر کریں گے۔

Share: